دہشتگرد عوام کا عزم کمزور کرناچاہتے ہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

دہشتگرد عوام کا عزم کمزور کرناچاہتے ہیں،پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبد الکریم میو، ابو ہاشمی، سیدہ حمیرا تنویر ، تنزیلہ نذر، عثمان الحق قریشی، محسن عارف، میاں راشد نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بم دھماکوں کے ذریعے پاکستانی عوام کا عزم کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لیے اپنے نظریہ پر قائم ہے پاک فوج اور عوام نے ساٹھ ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں لیکن دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکایا پاک فوج آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہے اور دہشت گرد بھاگ کر شہروں میں پناہ لے رہے ہیں پاکستان کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کر رہی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1