آئندہ اقتدار کا سہرا بھی (ن) لیگ کے سر سجے گا،شاہد نذیر
لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین معاشی ، صنعتی اوراقتصادی پالیسیوں کے باعث آئندہ اقتدار کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن) کے سر سجے گا ،چند سیاسی جماعتیں ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے باعث پاکستان میں ہونے والی تاریخ ساز سرمایہ کاری نے روز گار اور ترقی کے نئے دروازے کھول دیے ہیں لیکن عوام اب دھرنا سیاست کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور آئندہ الیکشن میں عوام ترقی، بے روز گاری کے خاتمے، خوش حالی،بیرونی سرمایہ کاری، زر مبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافے،دہشت گردی میں کمی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی حکومت کو ہی کامیاب کروائیں گے ،۔انہو ں نے کہا کہ عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے تاکہ ملک میں ترقیاتی منصوبے بروقت تکمیل ہو سکیں۔