23مارچ کی طرح 14اگست بھی شایان شان منائنگے،رانا ارشد

23مارچ کی طرح 14اگست بھی شایان شان منائنگے،رانا ارشد

لاہور(جنرل رپورٹر ) مشیر وزیر اعلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر23مارچ کی کامیاب تقریبات کی طرح 14اگست کایوم آزادی کا دن بھی شاندا ر طریقے سے منانے کے متمنی ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے ایک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جو اس حوالے سے یوم پاکستان کی تمام تر تیاریوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تجدید عہد اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے عزم کے اظہار کا دن بھی ہے ۔ زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے پنجاب حکومت کے تمام محکمے وطن سے محبت کے اظہار کیلئے خصوصی پروگرام کریں گے۔ ضلعی او ر ڈویژنل کی سطح پر تیا ر کیے جانے والے فلوٹس 4اگست تک نمائش کیلئے تیار کر لیے جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1