دنیا کے وہ ممالک جہاں مرد سب سے زیادہ گھر کا کام کرتے ہیں

دنیا کے وہ ممالک جہاں مرد سب سے زیادہ گھر کا کام کرتے ہیں
دنیا کے وہ ممالک جہاں مرد سب سے زیادہ گھر کا کام کرتے ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک) یورپ کا ملک سلووینیا ایک ایسا ملک ہے جہاں مرد سب سے زیادہ گھر کا کام کرتے ہیں۔ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سلووینیا میں مرد 24گھنٹوں میں سے 114منٹ صرف گھر کے کام میں لگاتے ہیں اور اس کے انہیں پیسے بھی نہیں ملتے۔دوسرے نمبر پر ڈنمارک ہے جہاں مرد روزانہ 107منٹ ،فرانس میں 98منٹ،آسٹڑیلیا میں 93،جرمنی میں 90،امریکہ میں82،جنوبی افریقہ میں 69اوربرطانیہ میں 66منٹ کام کرتے ہیں۔

آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کت ڈیٹا پر کوارٹز کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سلووینیامیں مرد سب سے زیادہ گھریلو کاموں میں صرف کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس