اگر یہ ایک چیز آپ ناشتے میں کھائیں گے تو خطرناک ترین بیماریوں سے محفوظ رہیں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) دن بھر کا سب سے اہم کھانا ناشتہ ہوتا ہے اوراگر یہ غذائیت سے بھرپور ہوتو نہ صرف آپ کا جسم مضبوط ہوتا ہے بلکہ آپ کئی طرح کی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، آپ کا دن طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ ناشتے میں جو کا دلیا کھائیں گے تو آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے اوراس کی وجہ سے آپ کی جلد تروتازہ اور ملائم ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ اس میں موجود فائبر،انٹی آکسیڈینٹس جیسے سیلینیم، فائٹک ایسڈفینولیک ایسڈہوتا ہے۔اس میں موجودبائیوٹین،سپلی مینٹ بی ون، کاپر، میگنیشیم اور فاسفورس سے جسم کر متوازن غذا ملتی ہے۔اگر آپ ہر صبح اسے اپنے ناشتے میں استعمال کریں گے تو آپ کا وزن کنٹرول میں رہے گا اور جسم پر چربی نہیں چڑھے گی۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جوکادلیا کھانے سے آپ کولیسٹرول کے مسئلے سے محفوظ رہتے ہیں،دل مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات کم ہوتے ہیں،خون میں شوگر کا لیول ٹھیک رہتا ہے جس سے ذیابیطس کے خطرات کم ہوتے ہیں اورچھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے۔