”ابھی کوئی امکان نہیں“دبنگ خان نے ایک بار پھر شادی کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا

”ابھی کوئی امکان نہیں“دبنگ خان نے ایک بار پھر شادی کی تاریخ دینے سے انکار کر ...
”ابھی کوئی امکان نہیں“دبنگ خان نے ایک بار پھر شادی کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے اپنی شادی کی تاریخ دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ ابھی اس کا کوئی امکان نہیں۔

اپنے پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بننے والی فلم ”فریکے علی“ کی پروموشن تقریب میں شادی کے سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کے جسمانی تعلقات پر یقین رکھتا ہوں تاہم ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے تو اس طرح کی خواہش اور شادی دونوں ہی میری زندگی سے کوسوں دور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میری شادی کب ہوگی اس بارے میں مجھے بھی معلوم نہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان فلم نگری کے صف اول کے کنوارے اداکار ہیں جو متعدد معاشقوں کے بعد بھی اب تک شادی نہیں رچا سکے ہیں ۔واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے رواں سال شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

مزید : تفریح