جنوبی افریقہ، حکمران جماعت کو شکست،ڈیموکریٹک الائنس نے کامیابی حاصل کرلی
پریٹوریا(این این آئی) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا کے علاقائی انتخابات کے نتائج کے مطابق حکمران پارٹی اے این سی کو شکست ہو گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہوئے ان انتخابات میں اپوزیشن ’ڈیموکریٹک الائینس‘ کو 43 نشستوں پر کامیابی ملی جبکہ ’افریقن نیشنل کانگریس‘ اکتالیس نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی۔ ملک میں بے روزگاری، اقتصادی مسائل اور صدر جیکب زوما کے اسکینڈ?لز میں ملوث ہونے پر حکمران پارٹی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔