گڈ گورننس کیلئے افسران کی ٹیکنالوجی سے واقفیت ضروری ہے،عمر سیف

گڈ گورننس کیلئے افسران کی ٹیکنالوجی سے واقفیت ضروری ہے،عمر سیف

لاہور(لیڈی رپورٹر،خبر نگار) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور حکومتی امور میں شفافیت کوفروغ دینے کے لئے سرکاری افسران کا جدید ٹیکنالوجی سے واقف ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ چار روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کا انعقاد پنجاب آئی ٹی بورڈ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا تھا جس میں 105ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسروں نے شرکت کی۔ڈاکٹر عمر سیف نے شرکا ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیزقیادت اور راہنمائی میں پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لحاظ سے ملک بھر میں رول ماڈل بن چکا ہے کیونکہ نہ صرف دیگر صوبے بلکہ ممالک بھی ہمارے کامیاب منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سندھ حکومت کی درخواست پر پی آئی ٹی بی کی ٹیم نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کے ساتھ اہم اجلاس کیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1