کوئٹہ دھماکہ بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،بابر محمود
لاہور (پ ر)انجمن تاجران لاہور کے چیئرمین اور ہال روڈ لاہورخدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیرمیں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاکھوں کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سڑکو ں پرنکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور کشمیر میں پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر انصاف پسند دنیابھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کی بات کر رہی ہے۔