ایران جاپان سے 20مسافر طیارے خریدے گا

ایران جاپان سے 20مسافر طیارے خریدے گا

تہران(این این آئی)ایرانی انٹرنیشنل امور کے نائب وزیر اصغر کاشان نے کہا ہے کہ ایران، جاپان سے بیس مسافرطیارے خریدے گاطیاروں کو اندرون ملک مسافروں کے لیے چلایاجائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اصغر کاشان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ایک جاپانی وفد کے تہران دورے میں ڈیل کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ریجنل طیارے لیز خریداری معاہدے کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے جو ایسمان ائر لائنز کے ڈومیسٹک روٹ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر