جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلئے دعا

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلئے دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی رہنما دردانہ صدیقی ڈاکٹر حمیرا طارق ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ڈاکٹر رخسانہ جبیں ربیعہ طارق صدر لاہور زرافشاں فرحین نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی شفایابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوے اسے ملک دشمن عناصر کی کاروائی قرار دیا انہوں نے دعا کی کہ اللہ وطن عزیز کو دشمنوں سے نجات دے اور ہمارے وطن کو امن و امان کا گہوارہ بنا دے جہاں سب چین سے زندگی گزارسکیں ۔