سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے،میاں ایوب

سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش حملے کے نیتجے میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کوسوگوارکردیا ہے ،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے ماتھے پر ایک کلنک کا ٹیکہ ہیں اگر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل ہو جاتا تو سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات رونما نہ ہوتے۔

اب بھی اس ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے جوحکومت عوام کوتحفظ نہ دے سکے اسے اقتدارمیں بھی رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1