حقوق اہلسنت محاذ کااجلاس،کوئٹہ دھماکے کی بھرپور مذمت

حقوق اہلسنت محاذ کااجلاس،کوئٹہ دھماکے کی بھرپور مذمت

لاہور (خبر نگار خصوصی) حقوق اہلسنت محاذ کا ہنگامی اجلاس جامعہ رحیم بخش بلال گنج لاہور میں ہوا۔ جس میں پیر سید احمد ثقلین حیدر، پیر سید شاہد حسین گردیزی، سید مختار اشرف رضوی، علامہ پیر محمد عامر چشتی، حاجی حامد، حاجی محمد افتخار، مفتی محمد امین، حکیم سہیل واحد خان، علامہ سید اقبال حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کی زبردست مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا اورکہا کہ بے گناہ انسانوں پر حملے ملک کی سلامتی کیلئے ایک خوفناک سازش ہے جس کے پیچھے دشمنانِ اسلام کا ہاتھ ہے ۔ زمین پر فساد پھیلانے والے اللہ کے دشمن اور ناحق خون بہانے والے جہنمی ہیں۔ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا جہاد نہیں فساد فی الارض ہے۔ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا اسلام امن ومحبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ کرائے کے قاتل دہشت گردوں سے مسلمانوں کا تعلق جوڑ کر مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش کی جارہی ہے۔ 12 اگست کو ملک بھر میں یوم تحفظ پاکستان منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1