حکومت سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے متاثرین کی مکمل داد رسی کرے،میاں طاہر

حکومت سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے متاثرین کی مکمل داد رسی کرے،میاں طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے کہاہے کہ ہم حکومت سے سول ہسپتال کوئٹہ سانحہ کے متاثرین کی مکمل داد رسی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں دھماکے میں را کے ملوث ہونے کے امکانات کورد نہیں کیا جاسکتا،دہشت گردی کے ہاتھوں حکومت مکمل طورپر بے بس نظر آتی ہے،کوئٹہ دھماکے میں وکلاء برادری اور میڈیا کے لوگ بھی شہید ہوئے ہیں اس موقع پر ہم ملک بھرکی وکلاء برادری سمیت تمام متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے واقعہ سے لگتاہے کہ حکمرانوں کے ہوتے قوم دہشت گردی کے شکنجے سے نہیں نکل سکتے،دہشت گردوں نے جشن آزادی کا جشن خون میں نہلادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) کی تمام تر ہمدردیاں جابحق افراد کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ،ہشت گردوں کے ہاتھوں اسکولو ں ،مساجد ،امام بارگاہوں،درباروں کے بعد اب ہسپتال بھی محفوظ نہیں ہیں ۔