مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا
 مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ،نل سپرٹ کی ممتاز شخصیت اور بابائے سیاست سید محسن عباس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اور آج بھی محاز آرائی کی سیاست پر کارفرما ہے اور مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے سوالوں کو اہمیت نہیں دی گئی ۔روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس نے کہا کہ میاں نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملے میں اپنے خاندان کی پوزیشن واضح کر سکے وزیر اعظم عوام کی امنگوں پر پورے نہیں اْترے اور ناقص پالیسیوں کو دفاع کرنے میں قوم کا وقت برباد کیا اربوں کھربوں روپے کے اثاثہ جات رکھنے والے 3کروڑ 60 روپے کا ٹیکس ادا کر کے سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر بہت احسان کر دیا ہے ،سید محسن عباس نے کہا کہ میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اْن کا موجودہ دور بھی ناکام سکیموں اور محاز آرائی پر مبنی ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا میاں برادران کا وطیرہ نہیں۔ عوام کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اگر حکمرانوں نے اپنی ترجیحات پر غور نہ کیا تو مسلم لیگ ن سمیت قوم کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

مزید : عالمی منظر