آسٹریلیا ، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص عدالت میں پیش،،ملزم کا صحت جرم سے انکار

آسٹریلیا ، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص عدالت میں ...

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔، تاہم فلپ نے عدالت میں الزامات کو مسترد کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبورن میں دہشت گردوں کی معاونت اور منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار 31 سالہ فلپ گالیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا، تاہم فلپ نے عدالت میں الزامات کو مسترد کردیا ۔میڈیا ذرائع کے مطابق گرفتار شخص پر آسٹریلیا کی دو نتظیموں ریکلیم آسڑیلیا اور ٹرو بلو سے روابط کے الزامات بھی ہیں۔ ریکلیم آسٹریلیا نے اس بات کی تردید کردی ہے۔

مزید : عالمی منظر