نائجیریا سے دو چینی شہری اغواکرلیے

نائجیریا سے دو چینی شہری اغواکرلیے

ابوجہ (این این آئی)نائجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے دارالحکومت ابوجہ سے دو چینی باشندوں کو اغوا کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اغواکاروں نے ان غیر ملکیوں کو گزشتہ روز دوپہر کے وقت اغوا کر کے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ چینی شہری ابوجہ میں ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر