ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں اسرائیلی پولیس نے تیرہ سالہ فلسطینی کو گرفتار کر لیا

ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں اسرائیلی پولیس نے تیرہ سالہ فلسطینی کو ...

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک تیرہ سالہ فلسطینی لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی یروشلم کے ایک بورڈنگ اسکول کے اس طالب علم سے ایک گن اور کارٹریجز کے دو کلپ برآمد ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ آج ایک اسرائیلی عدالت نے اس بچے کو پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے جبکہ تحقیقاتی عمل جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر