بیلجیئم میں گزشتہ روز ہونے والے چاقو کے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

بیلجیئم میں گزشتہ روز ہونے والے چاقو کے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

برسلز(این این آئی)دہشت پسند گروپ داعش نے بیلجئیم کے شہر شارلوا میں گزشتہ روز ہونے والے خنجر کے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں دو خواتین پولیس اہلکار زخمی ہو گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش کی طرف کہا گیا ہے کہ حملہ آور دراصل اس گروپ کا ایک ’سپاہی‘ تھا۔ اس شدت پسند گروپ سے منسلک نیوز ایجنسی عماق کے مطابق یہ حملہ داعش کی طرف سے ان ممالک میں حملے کرنے کی اپیل کا نتیجہ تھا جو امریکی سربراہی میں شام اور عراق میں اس گروپ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیلجیم حملہ آور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر