باہمی تعلقات کے حوالے سے جلد روسی صدر سے بات چیت ہو گی، ایردوآن

باہمی تعلقات کے حوالے سے جلد روسی صدر سے بات چیت ہو گی، ایردوآن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ وہ جلد روسی صدر ولادی میر پوٹن سے مذاکرات کریں گے جس کا مقصد روس کے ساتھ باہمی تعلقات میں ’ایک نئے باب کاآغاز کرنا ہے‘۔ دونوں ممالک مِل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں، ایردوآن نے یہ بات روسی نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہی۔صدر ایردوآن کا کہنا تھاکہ یہ ایک تاریخی دورہ ہو گا۔ ایک نئی ابتدا۔ میرے دوست ولادی میرپیوٹین کے ساتھ بات چیت میں، میرا خیال ہے کہ باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ دونوں ممالک مِل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر ایردوآن امریکا اور مغربی ممالک سے نالاں ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -