حکومت کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

کراچی( آن لائن ) حکومت پاکستان سٹاک ایکسچینج کے شیئرز عوام کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص فروخت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ، آئی پی اوز لانے کا حتمی فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کرلیا جائے گا ، دوسری جانب ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کی بورسا سٹاک مارکیٹ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سٹاک ایکسیچنج کے ایک ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔ رواں سال کے آغاز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 20 فیصد بہتری آئی ہے۔

مزید : کامرس