میڈیا عہدیداروں کیلئے نئی ہنڈا سوِک کی شاندار ڈرائیو

میڈیا عہدیداروں کیلئے نئی ہنڈا سوِک کی شاندار ڈرائیو

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے میڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں کیلئے نئی سوِک 2016 ء کی ڈرائیو کا اہتمام کیا۔ انہوں نے سوِک کے نئے ماڈلز کو ڈرائیو کرتے ہوئے بذریعہ موٹر وے اسلام آباداور اگلے روز اسلام آباد سے لاہور تک کار کی منفرد اور زبردست پرفارمنس کا پوری طرح مشاہدہ کیا۔ سب نے 10th جنریشن سوِک کی کارکردگی کی بے حد تعریف کی۔سوِک کے VTEC ٹربو گریڈ کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا جو کہ پاکستان میں پہلی بار متعارف کروایا گیا ہے۔ اپنی کیٹگری میں لیڈنگ فیچرز کی حامل 1.8L گریڈ کی زبردست ڈرائیو کو سبھی شرکاء نے بھرپور طریقے سے سراہا۔ سب نے اس کے نئے فیچرز ، جیسے پُش سٹارٹ /سمارٹ انٹری،ریموٹ انجن سٹارٹر اور ریئر انٹرٹینمنٹ سسٹم کی دل کھول کر تعریف کی۔ سفر کے دوران انہوں نے کار کے دیگر فیچرز جیسے کونٹینیوئسلی ویری ایبل ٹرانسمشن (CVT) ، الیکٹرک پارکنگ بریک (EPB) ، وہیکل سٹیبیلٹی اسسٹ (VSA) اور ہِل سٹارٹ اسسٹ کا بھی جائزہ لیا۔ سب میڈیا عہدیدار کار کی ڈرائیو اور کارکردگی سے خوب لطف اندوز ہوئے اور اسے ایک یادگار سفر قرار دیا۔

مزید : کامرس