لاہور چیمبر ‘ پیاف اور دیگر تاجر رہنماؤں کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت

لاہور چیمبر ‘ پیاف اور دیگر تاجر رہنماؤں کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرانڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر‘ نائب صدر ناصر سعید‘پیاف کے رہنماؤں عرفان اقبال شیخ‘ تنویر احمد صوفی ‘ خواجہ شاہ زیب اکرم‘ ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان وو سینئر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے کیونکہ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کا اجتماعی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم کوئٹہ سانحہ میں معصوم لوگوں کی شہادت پر غمزدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے بلوچی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے دعا گو ہے۔

مزید : کامرس