ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز سی پیک پر سیمینار میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز سی پیک پر سیمینار میں شرکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیزچین کی وزراتِ تجارت کی دعوت پر چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) پر منعقدہ سمینار میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے ان کی غیر موجودگی میں ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کے فرائض نائب صدر سید محمد عاصم سرانجام دے گئے۔رحمان عزیز بیجنگ اور دیگر شہریوں میں بھی بزنس سیشن میں شریک ہو گئے۔اس کے علاوہ وہ چیمبرز آف کامرس،بزنس ایسوسی ایشن اور دیگر بزنس اداروں کے سربراہان سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے حوالے سے بھی ملاقات کرئے گئے۔

روانگی کے موقع پر میاں رحمان نے کہاکہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور جلد ہی ملک میں خوشحالی آئے گی۔
اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ چیمبرز آف کامرس اور دیگر بزنس ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر امپورٹ سے متعلق پاکستانی کاروباری برادری کی شکایات کو بھی زیر بحث لائے گئے اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائے گئیں۔

مزید :

کامرس -