آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یونس ٹاپ ٹین سے باہر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یونس ٹاپ ٹین سے باہر

 دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے ،بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کیخلا ف ناکام بلے باز یونس خان ٹاپ ٹین بلے بازؤں کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں ، سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے ،مصباح الحق 8ویں اور یونس خان 12ویں نمبر پر براجمان ہیں، باؤلنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن نے بھارت کے روی چندرن ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، باؤلنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن پہلء ،ایشون دوسرے ،سٹورٹ براڈ تیسرے ،یاسر شاہ 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں شکست کے بعد پاکستانی پلیئرز کی رینکنگ گرگئی جبکہ انگلش پلیئرز کی رینکنگ بہتر ہو گئی۔ سینیئر بیٹسمین یونس خان لمبے عرصے بعد ٹاپ ٹین سے باہر چلے گئے۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے ،بھارت دوسرے، پاکستان تیسرے ،انگلینڈ چوتھے،نیوزی لینڈ 5ویں ،جنوبی افریقہ چھٹے ،سری لنکا ساتویں ،ویسٹ انڈیز 8 ویں ،بنگلہ دیش 9ویں اور زمبابوے 10ویں نمبر موجود ہے ۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کیخلا ف ناکام بلے باز یونس خان ٹاپ ٹین بلے بازؤں کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں ، سٹیو سمتھ پہلے،جوئے روٹ دوسرے ،کین ولیسمن تیسرے ،ہاشم املہ چوتھے ،ایڈم ووگز 5ویں،اے بی ڈوئیلرزچھٹے ، الیسٹرکک 7ویں، مصباح الحق 8ویں،ڈیوڈ وارنر 9ویں،میتھیوز 10ویں اور یونس خان 12ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن نے بھارت کے روی چندرن ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، باؤلنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن پہلء ،ایشون دوسرے ،سٹورٹ براڈ تیسرے،یاسر شاہ 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی