پاکستان سے 9.5 ملین ٹن چاول بر آمد کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں

پاکستان سے 9.5 ملین ٹن چاول بر آمد کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں

لاہور(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سر پرست اعلیٰ عبد الرحیم جانو ، چیئرمین چوہدری محمد شفیق ، سینئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ نے بعض اخبارات میں شائع خبرکہ پاکستان 9.5 ملین ٹن چاول بر آمد کرے گا کی تردیدکی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں چاول کی کل پیداوارہی 6.6تا 6.8ملین ٹن ہے جس میں سے 3.8تا 4.2ملین ٹن چاول بر آمد کیا جاتا ہے جبکہ چاول کی مقامی کھپت 2.5سے 2.6ملین ٹن ہے اس لئے9.5ملین ٹن چاو ل کی برآمدات ممکن نہیں ہے۔

ریپ کے مطابق پاکستان میں چاول کے نئے بیج کی در یافت کیلئے تحقیق و ترقی کی مد میں کوئی کا م نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے چاول کی پیداوار میں پچھلے دس سالوں سے کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان نے چاول کی بر آمدات میں بہتری لانے کے لئے کئی بار حکومت پاکستان کو بہت تجاویز بھیجیں مگر ان پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا جسکی وجہ سے گذشتہ 2-3بر سوں میں چاول کی بر آمدات نمایاں طور پر زوال پذیر ہوچکی ہیں۔

جو کہ ارباب اختیار کے لئے لمحہءِ فکریہ ہے ۔

مزید : کامرس