محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو کھلایا جائے:صادق محمد

محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو کھلایا جائے:صادق محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ کو ڈراپ کرکے شان مسعود کو شامل کیا جانا ضروری ہے جبکہ یونس خان کو اپنے عجیب سے نئے بیٹنگ سٹائل کو چھوڑ کر پرانی تکنیک کے ساتھ کھیلنا چاہئے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمد حفیظ بلاشبہ اچھے بلے باز ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وہ آؤٹ آف فارم ہیں اسلئے ان کا ٹیم سے ڈراپ کیا جانا ضروری ہے۔ شان مسعود اور سمیع اسلم سے اوپننگ کروائی جانی چاہئے ۔یونس خان نے نیا بیٹنگ سٹائل اپنا یا ہے لیکن اس کی وجہ سے وہ بھی بیٹنگ میں فیل ہوچکے ہیں ۔بیٹنگ کوچ کو چاہئے کہ وہ یونس خان کو ان کے سینچریوں کی ویڈیوز دیکھا کر اسے پرانے سٹائل کو اختیار کرنے پر مجبور کرے ۔صادق محمد نے کہاکہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں شکست کی مین وجہ انگلش بلے بازوں کا یاسر شاہ کو ناکام کرنا اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرکے پاکستانی بلے بازوں کو بے بس کرنا ہے،پاکستان کی فیلڈنگ کاشعبہ تو ہمیشہ کمزور رہا ہے ۔صاد ق محمد نے کہا کہ یاسر شاہ زیادہ ٹرن کرنے والے بولرز نہیں ہیں اور وہ ہوا میں گیند تیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے بلے بازوں کو مشکلات نہیں پیش آرہیں ۔محمد عامر کو چاہئے کہ وہ اپنی ورائٹی ان سوئنگ کا استعمال وکٹوں کے اندر کرے ۔باہر گیند کرنے سے ایل بی ڈبلیو اور بولڈ ہونے کے چانسز ختم ہوجاتے ہیں اور صرف بلے باز کیچ آؤٹ ہوسکتا ہے ۔انگلینڈ بولر پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔
صاد ق محمد نے کہاکہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں برتری حاصل ہے اور اس کی کوشش ہوگی کہ اگلے ٹیسٹ کو ڈرا کرنے کے لئے بیٹنگ وکٹیں بنائے۔پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے ۔ایک سوال کے جواب میں صادق محمد نے کہاکہ آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے 35فیصد چانسز ہیں ۔