کے ایس ای 100انڈیکس 39400پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب

کے ایس ای 100انڈیکس 39400پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب

کراچی(آن لائن)کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای100 انڈیکس 39400 پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں10ارب سے زائد روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔گذشتہ ہفتے شدیدکاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث پیر کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا سرمایہ کاروں نے توانائی ،سیمنٹ اوربینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں محدود سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس میں110پوائنٹس کا اضافہ تو ہوا مگر انڈیکس ان اضافی پوائنٹس پر برقرار نہ رہ سکا اورکاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں صرف 85.96پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاجا سکا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس39390.21پوائنٹس سے بڑھ کر 39476.17 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 75.16 پوائنٹس کے اضافے سے22638.33پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس26265.71پوائنٹس سے بڑھ کر 26301.96 پوائنٹس پربندہوا ۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں10 ارب 86 کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار 335 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم78کھر ب 71 ارب 13 کروڑ68ہزار119روپے سے بڑھ کر78 کھرب 81 ارب 99کروڑ30لاکھ13ہزار454روپے ہوگیا۔پیر کو مارکیٹ میں19کروڑ94لاکھ11ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ 26کروڑ26لاکھ23ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طورپر389کمپنیوں کاکاروبارہوا

جس میں سے186کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،183میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ57لاکھ،دیوان سیمنٹ1کروڑ98لاکھ،بینک آف پنجاب1کروڑ63لاکھ،دیوان سلمان1کروڑ23لاکھ اورسونیری بینک لمیٹڈ1کروڑ5لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھاؤمیں200.01روپے اورباٹا پاک کے بھاؤمیں100روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈز کے بھاؤمیں271.99روپے اورتھل انڈسٹریز کارپوریشن کے بھاؤمیں12.90روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔#

مزید : کامرس