قلعہ لچھمن سنگھ کرکٹ ٹیم کی نمائشی میچ میں 66رنز سے فتح

قلعہ لچھمن سنگھ کرکٹ ٹیم کی نمائشی میچ میں 66رنز سے فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ قلعہ لچھمن سنگھ اور ماڈل ٹاؤن ہائی سکول کے درمیان باغ جناح کرکٹ گراؤانڈ میں کھیلا گیا جو قلعہ لچھمن سنگھ نے 66 رنز سے جیت کر جشن آزادی نمائشی کرکٹ میچ جیت لیا۔قلعہ لمچھن سنگھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ اوپنر زید عالم 76 اور عامر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 157 رنز کے ہدف میں گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن ہائی سکول کی ٹیم 18.3 اوورز میں 90 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ زید عالم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور چار وکٹ حاصل کیے۔ زید عالم کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی تھے انہو ں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔ میچ کے دوران تماشائیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ شاندار موسم میں بارش شروع ہونے سے قبل میچ مکمل ہوا۔ پاکستانی جھنڈے لہرائے۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس، کاشف حیدر،ریحان روشن، رفیع الزمان اور شہزاد اصغربھی موجود تھے۔