پاکستان میں کپاس کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں کپاس کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  کراچی(این این آئی)کپاس کی قیمت میں 200 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کپاس کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کپاس کی قیمت 200 روپے اضافے سے 7100 روپے جبکہ سندھ میں 6900روپے فی من ہوگئی ہے۔سندھ اور پنجاب میں بارشوں کے باعث جننگ ملز میں کپاس کی کم سپلائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر بارشیں زیادہ ہوئیں تو کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے سبب رواں مالی سال کا ہدف بھی حاصل کرنا مشکل ہو جائیگا۔

مزید : کامرس