بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹس میں متعدد خامیوں کا انکشاف

بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹس میں متعدد خامیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹس میں متعدد خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ویب سائٹس کے مواد کی تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں تنتیس بیمہ کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس اپ ڈیٹ کرنے اورخامیوں کے تدارک کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹس کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد، گورننس کا ڈھانچہ، ڈائریکٹرز کے الیکشن، مالی حیثیت اور انتظامی معلومات دیں۔ اس کے علاوہ بیمہ کمپنیوں کی مصنوعات، دعوں اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل تمام بیمہ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ ان تمام پالیسی مالکان کے نام جنہوں نے اپنے کلیمز داخل نہیں کئے، اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کریں۔ بیمہ کمپنیوں کے لئے اپنی اپ ڈیٹڈ ویب سائٹ برقرار رکھنا لازمی ہے تاکہ نئے آنے والے سرمایہ کار میسر معلومات کی روشنی میں ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتر فیصلہ کر سکیں

مزید :

کامرس -