انگلینڈ کا چوتھے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان،فاتح الیون برقرار

انگلینڈ کا چوتھے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان،فاتح الیون برقرار

لندن (آئی این پی)انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے 13رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ بلے باز جیمز ونس کے زخمی ہونے کے باوجود برمنگھم ٹیسٹ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ انگلش ٹیم نے اوول ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ برمنگھم ٹیسٹ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ سلیکٹرز نے لیگ سپنر عادل رشید اور فاسٹ بالر جیک بال پر بھی اعتماد کیا ۔ ایجبیسٹن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے جیمز ونس بھی 13 رکنی سکواڈ میں شامل ، ایلسٹر کک الیون کو چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں آج برمنگھم سے لندن پہنچیں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی