جشن آزادی کے حوالے سے مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

جشن آزادی کے حوالے سے مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے مختلف مقامات پر جاری رہے۔ تائیکوانڈو ایونٹ توقیر اسلامیہ گرلز سکول اینڈ کالج چونگی امرسدھو میں منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں لاہور بھر سے 23 کلبوں نے حصہ لیا ٹوٹل 280 بوائز اور گرلز نے شرکت کی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری میاں پرویز اقبال نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے اتنے شاندار کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کھیلوں کی پرموشن کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ ناک آؤٹ بنیادوں پر کلبوں کے درمیان 15 مختلف ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن محمد بابر تھے،لاہور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرخالد رشید بھٹی،سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد اور پنجاب اولمپک کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد وقار اور تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ -15 کلو گرام، -20 کلو گرام، -25 کلو گرام، -30 کلو گرام، -35 کلوگرام، -40 کلو گرام، -45 کلوگرام، -50 کلو گرام، -55 کلو گرام، -60 کلو گرام، -65 کلو گرام، -70 کلو گرام، -75 کلو گرام اور -80 کلوگرام ویٹ میں مقابلے ہوئے۔ پہلی پوزیشن یونیفائڈتائیکوانڈو کلب ، دوسری پوزیشن لی بام تائیکوانڈو کلب جبکہ تیسری پوزیشن پاک واریئرز تائیکوانڈو کلب نے حاصل کی۔ بہترین کھلاڑی کا بوائز میں محمد عثمان بھٹی اور گرلز میں ایمان فاطمہ نے حاصل کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے وحید عالم تھے، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس، کاشف حیدر،ریحان روشن، رفیع الزمان اور شہزاد اصغربھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی