سانحہ کوئٹہ ،سپورٹس بورڈ نے پیر کے روز ہونیوالا ہاکی میچ ملتوی کردیا

سانحہ کوئٹہ ،سپورٹس بورڈ نے پیر کے روز ہونیوالا ہاکی میچ ملتوی کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سانحہ کوئٹہ کے افسوس میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے جشن آزادی کے سلسلہ میں پیر کے روز ہونیوالا ہاکی میچ ملتوی کردیا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہداء کے ورثا سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں ہوسکتے۔

، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن کر کھڑی ہے، ملک دشمن عناصرکے مذموم مقاصد کو قومی اتحاد سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے، انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملتوی ہونیوالے ہاکی میچ کے شیڈول کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی