عماد وسیم کی تباہ کن باؤلنگ ، جمیکاکیر بیئن پریمیئر لیگ کی فاتح

عماد وسیم کی تباہ کن باؤلنگ ، جمیکاکیر بیئن پریمیئر لیگ کی فاتح

سینٹ کٹس (آئی این پی) کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل )کے فیصلہ کن معرکے میں عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے گیانا ایمزون واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا،عماد وسیم نے21رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمیکا تلاواز نے 94رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 12.5اوورز میں حاصل کر لیا، جمیکا تلاواز کی جانب سے کرس گیل54،چیڈوک والٹن 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ عماد وسیم کو میچ اور اینڈرے رسل ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وارنر پارک سینٹ کٹس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں گیانا ایمزون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.1اوورز میں93رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سہیل تنویر42رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور21رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، شکیب الحسن اور کیسرک ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جمیکا تلاواز نے ہدف 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان کرس گیل نے 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں6چھکے شامل تھے، چیڈوک والٹن 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ عماد وسیم کو میچ اور اینڈرے رسل کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی