ہربنس پورہ، پکڑے گئے اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج، شفیق آباد ، اغوا کے واقعات پر احتجاج

ہربنس پورہ، پکڑے گئے اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج، شفیق آباد ، اغوا کے واقعات ...

 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ہربنس پورہ کے علاقہ سے دوروز قبل پکڑے گئے تین مبینہ اغوا کا رو ں کے خلا ف پو لیس نے مقد مہ در ج کر لیا ۔دوسری جا نب شفیق آبا د میں بچو ں کے اغواکے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلا ف اہل علاقہ نے احتجا ج کیا ۔پو لیس کا کہناہے کہ دا تا در با ر اور ر نگ محل سے لا پتہ ہو نے والے دو بچو ں کا با زیا ب کروا کے ان کے ور ثا کے حوالے کرد یاگیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ہربنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں دورروز قبل تین مبینہ اغواکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے تو مشتعل افراد نے اُن کی درگت بنا ڈالی۔ اہل علاقہ کا الزام ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم بچے کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو مشتعل افراد نے پولیس وین پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے کر ان کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش کے لئے تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کے کوائف اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جا نب شفیق آبا د کے علاقہ میں بچو ں کے اغوا کے واقعات ہو نے پر اہل علاقہ نے پو لیس کے خلا ف احتجا ج کیا اور اعلی ٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں بچو ں کے اغواکے واقعات پر نو ٹس لیا جا ئے ۔ پو یس حکا م کا کہنا ہے کہ ر نگ محل سے لا پتہ ہونے والے بچے کو حا فظ آبا د سے با ز یا ب کروالیا ہے جبکہ دا تا دربا ر پو لیس نے بھی 12سا لہ ابرا ر کو تلا ش کر کے ور ثا کے حوالے کر د یا ہے۔

مزید : علاقائی