پولیس رسپانس یونٹ کا کریک ڈاؤن ، 4ماہ میں 547ملزم گرفتار

پولیس رسپانس یونٹ کا کریک ڈاؤن ، 4ماہ میں 547ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے ایک نئی ہمہ جہت فورس کی اشد ضرورت تھی جو اپنے اقداراوصاف کے علاوہ جدید سہولتوں سے بھی آراستہ ہو۔PRUاس لحاظ سے منفرد فورس کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس پی مجاہد نے پولیس ریسپانس یونٹ کی گزشتہ 4ماہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیاجس میں PRUنے دوران پٹرولنگ اور 15کی11587کار آمدکالز پر فوری ایکشن لیتے ہوئے منشیات فروشوں،قماربازوں ،ڈکیت گروہوں اور ناجائز اسلحہ ودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 547ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ آتشیں لاکھوں روپے مالیت کی چرس،شراب و جوئے پر لگی رقم کے علاوہ موٹر سائیکلیں،قیمتی گھریلو اشیاء ،موبائل فونز برآمد کر کے ان کے خلاف 310مقدمات درج کروائے۔ ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے پولیس ریسپانس یونٹ کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی وارداتوں کے سدباب کے لئے پولیس ایمرجنسی 15پر ہونے والی کالز پر فوری ایکشن لیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ریسپانس یونٹ نے4ماہ میں پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے دوران نا جا ئز اسلحہ کے خلاف ایکشن لیتے ہو ئے ملزمان کے قبضہ سے63پسٹل،05رائفلیں، 03پمپ ایکشن،اور درجنوں کی تعداد میں کا رتوس و گو لیا ں برآمدکر کے ان کے خلاف54مقدمات درج کر وائے اسی طر ح منشیا ت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے لاکھو ں روپے ما لیت کی ہیر وئن ،31کلوچر س ،1120بوتلیں شراب اور45کلو سے زائد نشہ آورمواد قبضہ میں لے ملز مان کے خلاف کا روائی کر وائی علا وہ ازیں255 اشتہایوں و عدالتی مفروران اور پولیس کو دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کو بھی گر فتا رکرکے مقا می پو لیس کے حو الے کیا۔PRU نے ڈکیتی،چوری و دیگر سٹریٹ کرائم میں ملوث 14گروہوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے قیمتی گھریلو اشیاء جن میں 12موبائل فونز،نقدی،LEDاور 08موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ان کے خلاف کاروائی کروائی۔ایس پی مجاہد سید کر ار حسین نے سیکٹر انچا رجز کو حکم دیا کہ پو لیس ایمر جنسی 15پر کی جا نے والی کا لزکو خصو صی اہمیت دی جا ئے اور شہر یو ں کی طر ف سے کی جا نے والی کالزپر غیر معمولی طو ر پر رسپا نس دیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ جر ائم پیشہ و دیگر سما ج دشمن عنا صر کے خلاف ایک جامع حکمت عملی کے تحت فرائض انجا م دئے جائیں ، ہر پولیس آ فسیر و اہلکا ر کا فر ض ہے کہ وہ دیانتداری و ایما نداری سے اپنے فرائض سر انجا م دیں۔

مزید : علاقائی