ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی ، مکینکس کو وارننگ لیٹرز جاری

ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی ، مکینکس کو وارننگ لیٹرز جاری

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شہر سے ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی نئی حکمت عملی ، موٹر سائیکل مکینکس کو وارننگ لیٹرز جاری کرنے شروع کر دئے۔تفصیلا ت کے مطا بق ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی کے تحت کام شروع کر دیا ہے اور موٹر مکینکس کو اس حوالے سے لیٹرز جاری کیے جا رہے ہیں۔اگر کوئی بھی موٹر سائیکل مکینک ون ویلر کی موٹر سائیکل تیار کرتا پکڑا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔مکینک کو کم از کم چھ ماہ قید یا 5 ہزار روپے جرمانہ یا بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

مزید : علاقائی