در یا ئے را وی میں ڈوبنے والے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

در یا ئے را وی میں ڈوبنے والے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) در یا ئے را وی میں 4روز قبل نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دو مزدوروں کی لاشیں ریسکیو1122 نے نکال لیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق راوی پر زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے تین مزدور جمعہ کے روز نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔بارہ دری کے قریب ڈوبنے والے مزدروں میں سے مجاہد کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچا لیا تھا جبکہ اس کے ساتھی اقبال اور کامران کو تلاش نہیں کیا جا سکا تھا۔ریسکیو ٹیمیوں نے 4روز کی تلاش کے بعد گزشتہ روز ان کی لاشیں نکال لی ہیں۔ شفیق آباد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ٹھیکیدار کے حوالے کر دیں جو انہیں لے کر خانیوال روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید : علاقائی