شفیق آبا د ، 30سا لہ نوجوان پرُا سرا ر طو ر پر ہلا ک، قتل کا شبہ

شفیق آبا د ، 30سا لہ نوجوان پرُا سرا ر طو ر پر ہلا ک، قتل کا شبہ

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شفیق آبا د کے علاقہ میں 30سا لہ نوجوان پرُا سرا ر طو ر پر ہلا ک ہو گیا ۔ پو لیس نے قتل کا شبہ ظا ہر ہو نے پر لا ش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شفیق آبا د کے علاقہ کریم پا ر ک کا ر ہا ئشی30سا لہ محمد محبو ب مقامی علاقہ میں پرا پرٹی ڈ یلر کا کا م کر تا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز محبو ب کے گھر سے اسکی لا ش بر آمد ہو ئی ، اسکے منہ سے جھا گ نکل ر ہی تھی جس کی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا ر ہا ہے کہ اس کو قتل کیا گیا ہے ۔ پو لیس نے حالا ت مشکو ک جانتے ہو ئے لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خا نہ میں منتقل کر دیا ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ قتل سمیت د یگر پہلو ؤں پر تفتیش کی جا ر ہی ہے ۔تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ محبو ب کی علاقہ میں جا ئیدا د ہے اس لئے شبہ ہے کہ کسی ر شتہ دا ر نے اسے زہر دے کر قتل کیا ہے ،تفتیش جا ر ی ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم ر پو رٹ آنے کے بعد واضح ہو نگے۔

مزید : علاقائی