ٹریفک وارڈنز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

ٹریفک وارڈنز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ٹریفک پولیس کے وارڈنز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ گذشتہ رات ریس کو رس کے علاقہ ما ل روڈ پرون ویلنگ کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے تین وارڈنز عدنان ،کا شف اور عد یل تعینات تھے ۔ اس دوران انہوں نے مسلح ڈکیتی کے دوران شہری کا شور سنا جس پر تینوں وارڈنز نے ڈاکوؤں کیساتھ مڈبھیڑ کی اس دوران ایک مسلح ڈاکو وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مو ٹر سا ئیکل نمبر ایل ای او 1205ہنڈ اٹریفک وارڈنز کے ہتھے چڑھ گیا ۔ گرفتار ڈاکو سے تین عدد موبائل فونز، تین پرس سمیت ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی ہے ۔ ٹر یفک وارڈنز کی دلیر ی پر سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ موقع پر پہنچ گئے اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کو 10ہز ار روپے کی نقد ی اور سر ٹیفکیٹ دیا دوسری طرف پولیس نے گر فتا ر ڈاکو کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی