رائےونڈ ، گھر سے بھاگے ہوئے 3بچے پکڑے گئے ، 2والدین کے حوالے ، ایک کا گھر جانے سے انکار

رائےونڈ ، گھر سے بھاگے ہوئے 3بچے پکڑے گئے ، 2والدین کے حوالے ، ایک کا گھر جانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان ) رائے ونڈ پولیس نے 6ماہ قبل گھر سے بھاگے ہوئے تین بچوں کو آوارہ گردی کرتے ہوئے پکڑ لیا ،عدنان اور کاظم رضا کو والدین کے حوالے کردیا جبکہ مبشر نے گھر جانے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بچوں کے اغوا کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رائے ونڈ فتح احمد کاہلوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ شہر میں آوارہ گردی کرتے ہوئے بچوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اسی ضمن میں ایس ایچ او رائے ونڈآصف خاں،ایس آئی محمد بشیر کے ہمراہ گشت پر تھے کہ مین بازار میں تین مشکوک بچوں کو پکڑ ا،تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک کانام عدنان ہے جو بتی چوک لاہور کا رہائشی اور اپنے والدین کے ناروا سلوک پر 6ماہ قبل گھر سے بھاگ آیاتھا جبکہ دوسرے کانام کاظم رضا بتایا گیا جس کی عمر دس سال ہے اور قصور کے علاقہ بھوئے آصل چک 18کا رہائشی ہے۔ اس کے والدین نے موٹر سائیکل مکینک کے پاس کام سیکھنے کیلئے چھوڑ دیا تھا ورکشاپ استاد طارق کے تشدد کرنے کی وجہ سے بھاگ کر رائے ونڈپہنچ گیا۔رائیونڈ پولیس نے انکے گھر اطلاع دی جس پر کاظم رضا کا والد تھانہ سٹی رائے ونڈ پہنچا اور اپنے بیٹے کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کررونے لگا جبکہ عدنان کی والدہ بھی تھانہ میں پہنچ گئی اور اپنے لخت جگر کو دیکھتے ہی فرط جذبات سے رونے لگی ۔عدنان اور کاظم کو ضروری کاروائی کے بعد والدین کے حوالے کردیا ۔ تیسرا بچہ مبشر اقبا ل راؤخانوالہ ضلع قصور کارہائشی ہے جس نے بتایا کہ اس کے باپ کا انتقال ہوچکا تھا اور مبشر اور اسکی بہن کو ان کے چچا کے حوالے کرکے ماں نے دوسری شادی کرلی تھی۔ جعفردونوں بہن بھائیوں کو لوہے کی زنجیر سے باندھ کر ان پر تشدد کرتا تھا۔ بچے نے اپنے چچاکے ساتھ جانے سے انکا ر کردیا جس پر ایس ایچ او نے بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

مزید :

علاقائی -