لاہور پولیس نے جولائی میں 76گینگز کے 174ملزموں کو گرفتار کیا

لاہور پولیس نے جولائی میں 76گینگز کے 174ملزموں کو گرفتار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جولائی کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کے174ملزمان کو گرفتار کیا اوران کیخلاف مختلف نوعیت کے 174 مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ 76 لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح جولائی میں مجموعی طور پر 150 اشتہاری اور887عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جولائی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے174ملزمان جبکہ 150شتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں Aکیٹیگری کے46،Bکیٹیگری کے 104 اور 887 عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے40اور Bکیٹیگری کے 847شامل ہیں۔اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے 308مقدمات درج ہوئے جن میں308ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے02 کلاشنکوف، 09 رائفلیں، 08 بندوقیں، 280 ریوالورز وپسٹلز،07 خنجر اور 1399 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے618مقدمات درج ہوئے جن میں627ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے13کلو101گرام ہیروئن، 221 کلو615 گرام چرس، 03 کلو490 گرام افیون اور 3963 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے 128 مقدمات درج ہوئے جن میں636ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی08 لاکھ 51 ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے 44 مقدمات درج ہوئے جن میں219ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ماہِ جولائی میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، گداگری،پرائس کنٹرول اورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر1236 ملزمان کے خلاف852مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔

مزید :

علاقائی -