کوئٹہ دہشت گردی کے و اقعہ کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

کوئٹہ دہشت گردی کے و اقعہ کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، آئی جی پنجاب نے ڈویژنل ایس پیز کو ہسپتالوں ، پبلک مقامات سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی خود کرنے اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے بعد لاہور سمیت پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب کیطرف سے لاہور کے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہسپتا لوں، پارکوں، تعلیمی اداروں، ریلوے اسٹیشن بس اڈوں سمیت سرکاری عمارتوں اور پبلک مقامات کی سیکورٹی خود چیک کرنے اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی جبکہ اہم عمارتوں اور ہسپتا لوں کے اطراف میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

 

مزید : علاقائی