گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تنزلی کیخلاف وائس چانسلر سے 7ستمبر تک جواب طلب

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تنزلی کیخلاف وائس چانسلر سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تنزلی کیخلاف وائس چانسلر سے 7ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عاطر محمود نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عاطف شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔د رخواست گزارکی طرف سے سعد رسول ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے شوکاز نوٹس دیئے بغیر ہی درخواست گزار کی تنزلی کر کے اسے لیکچرار بنا دیا ہے،قانون کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو تنزلی کا اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات پر تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،انہوں نے استدعا کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے، عدالت نے وائس چانسلر جی سی یو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر