چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کابلال انور کاسی کے قتل اوردھما کے میں بیگنا ہ وکلاء میڈیا پرسن اور عام شہریوں کے جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کابلال انور کاسی کے قتل اوردھما کے میں بیگنا ہ وکلاء ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ اوربرادر ججز نے بلوچستان با ر کے سا بق صدر بلال انور کاسی کے قتل اور سول ہسپتال کوئٹہ میں دھما کے میں بیگنا ہ وکلاء میڈیا پرسن اور عام شہریوں کے جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا۔چیف جسٹس نے خان عبدالغنی خان صدر بلوچستان ہائیکورٹ با رکو ٹیلیفون پر مرنے والوں کے لواحقین اور بلوچستان کے عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مزید : صفحہ آخر