لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا حبس اورگرمی کی شدت سے بیزار شہریوں نے موسم کی تبدیلی پر سکھ کا سانس لیا۔ لوگو ں کی بڑی تعداد نے موسم کی خوشگواری سے لطف اندوز ہونے کے لئے تفریحی مقامات اور مختلف پارکوں میں نکل آئی۔