یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 5سے 10 روپے فی کلو کمی
لاہور(کامرس رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں 5سے 10 روپے فی کلو کمی کر دی، جبکہ تیل ،گھی اور دیگر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی کو اگست کے مہینے تک جاری رکھنے کا اعلان کیاہے ۔ ماہ اگست میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں مزید10روپے فی کلو کے حساب سے کمی کر دی گئی ہے جس کے مطابق دال ماش دھلی ہوئی 250روپے فی کلو گرام دال مونگ 135روپے ، دال مسور142روپے فی کلو گرام دستیاب ہوگی، ملک بھر کے سٹوروں پر دال چنا120 روپے فی کلو ،سفید چنا115روپے فی کلوکالا چنا110 روپے فی کلو،یوٹیلیٹی گھی112 روپے فی کلو یوٹیلیٹی آئل120روپے اور چینی 65روپے فی کلو گرام دستیاب ہوگی ۔