مزنگ پولیس نے 10سالہ لڑکے کو برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )مزنگ پولیس نے لاپتہ ہونے والے قصور کے رہائشی10سالہ حاسر علی کوبرآمد کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مزنگ پولیس نے دوران گشت ضلع قصورکے رہائشی10سالہ حاسر علی کو دیکھنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جس پر بچے نے بتایاکہ وہ ضلع قصور کا رہائشی ہے اوراس کے والدین اس کو کام کے سلسلے میں لاہور چھوڑ گئے ہیں اور میں راستہ بھول گیا ہوں جس پر پولیس نے بچے کے والد ین کے ساتھ رابطہ کیا اور بچے کے والد کو بلا کربچہ اس کے حوالے کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے ہونے بچوں میں نوے فیصد سے زائداکثریت والدین سے ناراض ہو کر، راستہ بھول جانا،گھریلو تنازعہ،مدرسہ یا سکول میں استاد کی ڈانٹ یا کام کے ڈر سے گھر سے چلے جاتے ہیں اور خو د ہی واپس آجاتے ہیں۔