سانحہ کوئٹہ کے بعد لاہور کے ہسپتال پولیس کے حوالے

سانحہ کوئٹہ کے بعد لاہور کے ہسپتال پولیس کے حوالے

لاہور( جنرل رپورٹر)سانحہ کوئٹہ کے بعد لاہور کے ہسپتال پولیس کے حوالے کردئیے گئے شام تک تمام ہسپتالوں میں پولیس تعینات رہی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دہشت گردوں کے حملے کے فوری بعد پنجاب حکومت کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد صوبائی دارلحکومت کے کسی ہسپتال ‘میڈیکل کالج یا پھر ہاسٹل کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے بعد فوری طور پر تمام بڑے ہسپتالوں میں پولیس اور پولیس کے کمانڈوز تعینات کردئیے گئے جنہوں نے ہسپتالوں کے مرکزی دروازوں پر پوزشینیں سھنبال لی یہ سلسلہ شام تک جاری رہا شام تک سخت انتظا مات تھے اس پر پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے بعد لاہور فیصل آباد‘ راولپنڈی‘ ملتان ‘ ڈی جی خان ‘ رحیم یار خان ‘گوجرنوالہ اور سیالکوٹ میں سے کسی ہسپتال کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس خفیہ اطلاع پر حکومت نے تمام ہسپتالوں میں سیکورٹی الرٹ کرکے پولیس تعینات کردی علاوہ ازیں سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی۔

مزید : صفحہ آخر